8 اشعار

مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جا

Mujhe dhaaye chala ja mujh ko banaye chala ja

مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جا

«مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جا» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے سید جینٹلمین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «دعا ہم زاد ہو سکتی دیا ہم راز ہو سکتا شاہین عباس» میں 23 اپریل 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

مجھے ڈھائے چلا جا مجھ کو بنائے چلا جادل لگانا تجھے آتا ہے لگائے چلا جا

میرے قدموں سے تو دو چار قدم پیچھے چلمیرے گرتے ہوئے لمحوں کو اٹھائے چلا جا

نا میسر کا بھی ہو نام میسر کا بھیمیں بلائے چلا جاتا ہوں تو آئے چلا جا

ہم کہ جلنے پہ بھی تیار ہیں ڈھلنے پر بھیکام جیسے ترا چلتا ہے چلائے چلا جا

اے مرے غائب و غرقاب یہ حق تیرا ہےجتنی اٹھ سکتی ہے یہ لہر اٹھائے چلا جا

اب ترے دیکھنے والوں میں کوئی ہے کہ نہیںمیں نہ کہتا تھا مری خاک اڑائے چلا جا

سب تماشہ مرے ذمے ہے مرے جسم نژادتو نے بس وقت بتانا ہے بتائے چلا جا

یہ تری دھن میں جو گزرے تو گزرنا آ جائےاس زمیں زاد کو اتنا تو سدھائے چلا جا

— شاہین عباس

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں