5 اشعار

مجھے آئنے میں اتار مجھ سے سوال کر

Mujhe aainay mein utaar mujh se sawal kar

مجھے آئنے میں اتار مجھ سے سوال کر

«مجھے آئنے میں اتار مجھ سے سوال کر» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 36 سیکنڈ ہے۔

مجھے آئنے میں اتار مجھ سے سوال کرکسی آگ سے مری آگہی کو بحال کر

ذرا دور زینۂ مہر پر مرا تخت ہےتو ہوائے شب ذرا دیر میرا خیال کر

ترے سات افق مری خاک پر ہیں کھلے ہوئےمیں جہاں کھڑا ہوں سوال کاسے میں ڈال کر

کسی اور تال پہ رقص تجھ کو روا نہیںتو پھر آپ اپنے بدن کی لے سے وصال کر

میں کسی بھی روپ میں تیرے کام نہ آ سکاتجھے کیا ملا مجھے خد و خال میں ڈھال کر

— شاہین عباس