5 اشعار

متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرے

Muttasil ho to gaya paon ke chhale se mere

متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرے

«متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرے» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 30 سیکنڈ ہے۔

متصل ہو تو گیا پاؤں کے چھالے سے مرےشعلۂ گل نہیں سنبھلے گا سنبھالے سے مرے

میں کہ میزان معانی میں تلا کرتا تھااک ترازو متوازن تھی حوالے سے مرے

سر ہر طاق مرا حرف طلب جاگتا ہےتو نمٹ سکتا نہیں نور کے ہالے سے مرے

کچھ اسی طور سے لو دیتی رہے آنکھ مریاک ستارہ کہیں روشن ہے اجالے سے مرے

میں اس آواز کو تصویر نہیں کر سکتامجھے آگاہ تو کر مانگنے والے سے مرے

— شاہین عباس