7 اشعار

اس کی آنکھوں میں ہماری شاعری گم ہو گئی

Uss ki aankhon mein hamari shaayari gum ho gayi

اس کی آنکھوں میں ہماری شاعری گم ہو گئی

«اس کی آنکھوں میں ہماری شاعری گم ہو گئی» شاہین عباس کا کلام ہے، جسے یہاں آواز میں بھی سنا جا سکتا ہے۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 56 سیکنڈ ہے۔

اس کی آنکھوں میں ہماری شاعری گم ہو گئیروشنی کی آڑ میں سب روشنی گم ہو گئی

وہ گلی جو داستانوں ہی میں گم ہوتی تھی بسچلتے چلتے آج ہم سے واقعی گم ہو گئی

ہم کہ ویرانوں کے گم کردہ تھے لیکن ایک شامہم میں ویرانی قریب و دور کی گم ہو گئی

باغ دل اس بار کس رفتار سے خالی ہواپھول میرے گم ہوئے خوشبو تری گم ہو گئی

دو کنارے خامشی کے ایک ہم اور ایک تمدرمیاں جس جس کی بھی آواز تھی گم ہو گئی

جو بھی تھے نقش نوا کے دو امانت دار تھےدل بھی اوجھل ہو گیا دیوار بھی گم ہو گئی

شام اور ہم پتیاں چنتے رہے بے کار میںخواب کی خوشبو تمہارے ساتھ ہی گم ہو گئی

— شاہین عباس