5 اشعار

کون کہتا ہے کہ دریا میں روانی کم ہے

Kaun kehta hai ke darya mein rawani kam hai

کون کہتا ہے کہ دریا میں روانی کم ہے

«کون کہتا ہے کہ دریا میں روانی کم ہے» شہزاد احمد کا کلام ہے، جسے ثنا سوئٹ نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «رخصت ہوا تو آنکھ ملا کر نہیں گیا شہزاد احمد» میں 11 جنوری 2026 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 41 سیکنڈ ہے۔

کون کہتا ہے کہ دریا میں روانی کم ہےمیں جہاں ڈوب رہا ہوں وہاں پانی کم ہے

بھول کر بھی کوئی سنتا نہیں روداد مریواقعہ اس میں زیادہ ہے کہانی کم ہے

اے خدا پھر مرے جذبوں کو فراوانی دےزندگی بھر کے لیے ایک جوانی کم ہے

میرے لہجے سے مرے درد کا اندازہ کرمیری باتوں میں اگر تلخ بیانی کم ہے

یہ محبت ہے کہ احساس ہے محرومی کامیری آنکھوں میں بہت کچھ ہے زبانی کم ہے

— شہزاد احمد

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں