5 اشعار

آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخری

Aakhri Waqt Hai Aakhri Saans Hai Zindagi Ki Hai Shaam Aakhri Aakhri

آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخری

«آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخری» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے انتظار حسین نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 1 منٹ 19 سیکنڈ ہے۔

آخری وقت ہے آخری سانس ہے زندگی کی ہے شام آخری آخریسنگ دل آ بھی جا اب خدا کے لیے لب پہ ہے تیرا نام آخری آخری

کچھ تو آسان ہوگا عدم کا سفر ان سے کہنا تمہیں ڈھونڈھتی ہے نظرنامہ بر تو خدارا نہ اب دیر کر دے دے ان کو پیام آخری آخری

توبہ کرتا ہوں کل سے پیوں گا نہیں مے کشی کے سہارے جیوں گا نہیںمیری توبہ سے پہلے مگر ساقیا صرف دے ایک جام آخری آخری

مجھ کو یاروں نے نہلا کے کفنا دیا دو گھڑی بھی نہ بیتی کہ دفنا دیاکون کرتا ہے غم ٹوٹتے ہی یہ دم کر دیا انتظام آخری آخری

جیتے جی قدر میری کسی نے نہ کی زندگی بھی مری بے وفا ہو گئیدنیا والو مبارک یہ دنیا تمہیں کر چلے ہم سلام آخری آخری

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں