4 اشعار

تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھا

Teri Anjuman Mein Zalim Ajab Ihtemam Dekha

تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھا

«تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھا» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 44 سیکنڈ ہے۔

تری انجمن میں ظالم عجب اہتمام دیکھاکہیں زندگی کی بارش کہیں قتل عام دیکھا

میری عرض شوق پڑھ لیں یہ کہاں انہیں گواراوہیں چاک کر دیا خط جہاں میرا نام دیکھا

بڑی منتوں سے آ کر وہ مجھے منا رہے ہیںمیں بچا رہا ہوں دامن مرا انتقام دیکھا

اے شکیلؔ روح پرور تری بے خودی کے نغمےمگر آج تک نہ ہم نے ترے لب پہ جام دیکھا

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں