8 اشعار

تکمیل شباب چاہتا ہوں

Takmil-e-Shabab Chahta Hun

تکمیل شباب چاہتا ہوں

«تکمیل شباب چاہتا ہوں» شکیل بدیوانی کا کلام ہے، جسے افتخار احمد نے سحرِ بیاں کی ایکس سپیس «اے محبت تیرے انجام پہ رونا آیا (شکیل بدایونی)» میں 8 دسمبر 2025 کو اپنی آواز میں پیش کیا۔ ریکارڈنگ کا دورانیہ 57 سیکنڈ ہے۔

تکمیل شباب چاہتا ہوںہو جاؤں خراب چاہتا ہوں

سر معرکۂ الم ہے کرناتھوڑی سی شراب چاہتا ہوں

اپنی ہی لطافت نظر کیاس رخ پہ نقاب چاہتا ہوں

ہو خیر محبتوں کی یا ربظالم سے جواب چاہتا ہوں

ہاں اے غم عشرت گذشتہاک فرصت خواب چاہتا ہوں

اس چھیڑ پہ زندگی تصدقبے وجہ عتاب چاہتا ہوں

وہ مجھ سے سوال کر رہے ہیںمیں ان سے جواب چاہتا ہوں

کچھ ایسی حقیقتیں ہیں جن کوپابند حجاب چاہتا ہوں

— شکیل بدیوانی

کس نے پڑھا

یہ کلام محفلوں میں