6 اشعار

اچانک ہو گئیں نکتے کی باتیں

achanak ho gain nukte ki baaten

اچانک ہو گئیں نکتے کی باتیںہمارے درمیاں پیسے کی باتیں

اچانک گفتگو نے رنگ بدلانکل آئیں بہت پہلے کی باتیں

جہاں ہر وقت کوئی مر رہا ہووہاں کرتے نہیں مرنے کی باتیں

بہانے سے سنایا حال اپناہوئی تجھ سے ترے جیسے کی باتیں

نہ گھر جانے کی اب جلدی ہے کوئینہ گھر کو چھوڑ کر جانے کی باتیں

جو ساحل پر ہیں ان کا دکھ بھی سمجھوہمیشہ ڈوبنے والے کی باتیں

— شارق کیفی