5 اشعار

اچانک مل گئیں روحیں ہماری کل (ردیف .. ی)

achanak mil gain ruhen hamari kal

اچانک مل گئیں روحیں ہماری کلبہت باتیں ہوئیں مرنے سے پہلے کی

کسی گولی سے بڑھ کر جان لیوا ہےیہ مایوسی رصد آنے سے پہلے کی

نہیں جاتی لڑکپن کی وہ ہکلاہٹپہاڑا یاد ہو جانے سے پہلے کی

نہیں اس سے حسیں کچھ بھی نہیں شایدزمیں آباد ہو جانے سے پہلے کی

اگر زندوں کو بھی دیکھو تو لگتا ہےیہ تصویریں ہیں کھو جانے سے پہلے کی

— شارق کیفی