5 اشعار

خدا سے مشورے کے بعد کیا ہوا

KHuda se mashware ke baad kya hua

خدا سے مشورے کے بعد کیا ہوابتاؤ فیصلے کے بعد کیا ہوا

کسی طرح الاؤ تو سلگ گیاالاؤ تاپنے کے بعد کیا ہوا

مزید سوچنے پہ ٹل گئی تھی باتمزید سوچنے کے بعد کیا ہوا

پلٹ پلٹ کے تیرا مجھ کو دیکھنانیا تو تھا نئے کے بعد کیا ہوا

پناہ ڈھونڈنی تھی رات کے لئےپناہ ڈھونڈھنے کے بعد کیا ہوا

— شارق کیفی