7 اشعار

اچھی عادتوں کا بوجھ

achchhi ‘adaton ka bojh

منزلوں پر بوجھ ہو جاتی ہیں سبرستہ کی اچھی عادتیں

جن میں شامل ہیںمری نفرت سکوں سے

ایک اک پل کا حسابہر گھڑی محتاط آنکھیں

وہ نظرجو دیکھ لیتی ہے بس اک لمحہ میں

کوئی چیز چھوٹی تو نہیں سامان میںاور بہت تھوڑی سی نیند

اب بتاؤاتنی اچھی عادتوں کے ساتھ

کوئی منزلوں پر کیا کرےمنزلوں کا کیا کرے

— شارق کیفی