5 اشعار

اچھی اچھی باتیں دنیاداری والی

achchhi-achchhi baaten duniya-dari wali

اچھی اچھی باتیں دنیاداری والیہم سے مت کر پیارے بات ہماری والی

دل ایسا ویران کہ جیسے کوئی صحراگھر میں ہلچل شادی کی تیاری والی

وہم نہیں یہ جس سے اپنا دھیان ہٹا لوپکی سچی موت ہے یہ بیماری والی

خواب میں تجھ کو یوں چھونے سے ڈرتا ہوں میںیہ خواہش ہے تیری حصہ داری والی

وصل کا دن ہے آج تو چھوڑو عقل چلاناکل کر لیں گے باتیں ہم ہشیاری والی

— شارق کیفی