6 اشعار

عجب مشکل ہے میری

ajab mushkil hai meri

مری دنیا بہت تیزی سے خالی ہو رہی ہےعجب مشکل ہے میری

کسی کی آنکھ میں ہے کون سا چہرہ مرا یہ بھول جاتا ہوںمگر الزام دینا حافظے کو بھی غلط ہوگا

یہ ممکن ہی نہیں ہےکوئی اپنے سارے چہرے یاد رکھ پائے

نتیجہ یہکہ ہر جاتے ہوئے لمحے کے ہمراہ

مری تنہائی بڑھتی جا رہی ہےمیں اپنا ایک چہرہ بھولتا ہوں

اور تعلق ختم ہو جاتا ہے کوئی

— شارق کیفی