7 اشعار

اصل صورت چھپانے والے برے

asl surat chhupane wale bure

اصل صورت چھپانے والے برےہر گھڑی مسکرانے والے برے

اک عجب کشمکش میں پڑ گیا ہوںمیں کہ سارے زمانے والے برے

تیر تیرا لگے کسی کو تو واہتجھ پہ گولی چلانے والے برے

سب کا نشہ اتار دیتے ہیںزور کا دم لگانے والے برے

کچھ ہمارا بھی دھیان اور کہیںکچھ کہانی سنانے والے برے

ایک اک نام کیا گناؤں میںسب ترے ساتھ جانے والے برے

حسن کی ذات ایک ہوتی ہےتو ترے سب گھرانے والے برے

— شارق کیفی