5 اشعار

سارا گھر ایک لے میں روتا ہے

sara ghar ek lai mein rota hai

سارا گھر ایک لے میں روتا ہےلو تماشے کا وقت ہوتا ہے

لوگ روتے ہیں پیٹ کو اپنےجانے والے کو کون روتا ہے

مل ہی جائیں گے چار چھ کاندھےکون اپنا جنازہ ڈھوتا ہے

قبر میں لیٹ کر ہوا احساسکتنا مٹی کا بوجھ ہوتا ہے

سب درود و سلام و حمد کے بیچاک شرابی بھی مجھ کو روتا ہے

— شارق کیفی