5 اشعار

چپ ہیں سب موت کے سوال کے بعد

chup hain sab maut ke sawal ke baad

چپ ہیں سب موت کے سوال کے بعدکیا کہے کوئی اس مثال کے بعد

اک ہمیں ہیں قدیم و خستہ یہاںسب نئے ہو گئے زوال کے بعد

دل مرا کھیل میں لگا ہی نہیںاک تماشائی کے سوال کے بعد

پیٹ کی آگ بجھ چکی سب کیلوگ خاموش ہیں خلال کے بعد

اجنبی ہو گیا ہوں اپنے لیےآپ اپنے کئے کمال کے بعد

— شارق کیفی