6 اشعار

شکوہ اک الزام ہو شاید

shikwa ek ilzam ho shayad

شکوہ اک الزام ہو شایدوہ یوں ہی بد نام ہو شاید

اس کے علاوہ بھی کچھ سوچوکروٹ سے آرام ہو شاید

آؤ ہوا کے رخ پر بیٹھیںاس کا کوئی پیغام ہو شاید

دن غیروں میں گزارہ تو کیاشام ہمارے نام ہو شاید

پیار ترا انمول ہے لیکنکل یہ بھی نیلام ہو شاید

غور سے سن سب افواہوں کوشارقؔ تیرا نام ہو شاید

— شارق کیفی