8 اشعار

سرکس میں نوکری کا آخری دن

circus mein naukri ka aaKHiri din

لے چبا یہ سرجو اب جبڑوں میں ہے تیرے

اگر تو واقعی میں شیر ہے توشیر بن کر آج دکھلا دے

مجھے جوکر سمجھتا تھاارے میں تو فقط اس پیٹ کی خاطر

ہنسانے کے لیے سب کوتیرے جبڑوں میں سر دینے سے پہلے بھاگ جاتا تھا

مجھے اس کھیل کی تنخواہ ملتی تھییہی کردار سرکس میں مرے حصے میں آیا تھا

مگر میں آج تجھ کو دیکھ لوں گادکھا دوں گا زمانے کو کہ بزدل میں نہیں بزدل تو ہے

لے چبااب جوکروں سا

منہ کو پھاڑے کیوں کھڑا ہے

— شارق کیفی