6 اشعار

واقعی جھوٹ تھا کیا

waqai jhuTh tha kya

بات سن کر مری وہ ہنساتو مجھے بھی لگا بات ہنسنے کی ہے

خیر اچھا ہواورنہ میں زندگی بھر کسی جھوٹ کو جیتا رہتا

مگر کون سا جھوٹوہ رونا تڑپنا مرا واقعی جھوٹ تھا کیا

تو پھر کس نتیجے پہ پہنچا ہوں میںصرف اتنا ہی شاید

کہ میں آج یہ جانتا ہوںکسی کو سمجھنے پرکھنے کا کئی وظیفہ نہیں

بس وہی بات جولب تلک آ نہ پائے لطیفہ نہیں

— شارق کیفی