6 اشعار

دلوں پر نقش ہونا چاہتا ہوں

dilon par naqsh hona chahta hun

دلوں پر نقش ہونا چاہتا ہوںمکمل موت سے گھبرا رہا ہوں

سبھی سے راز کہہ دیتا ہوں اپنےنہ جانے کیا چھپانا چاہتا ہوں

توجہ کے لئے ترسا ہوں اتناکہ اک الزام پر خوش ہو رہا ہوں

مجھے محفل کے باہر کا نہ جانومیں اپنا جام خالی کر چکا ہوں

یہ عادت بھی اسی کی دی ہوئی ہےکہ سب کو مسکرا کر دیکھتا ہوں

الگ ہوتی ہے ہر لمحے کی دنیاپرانا ہو کے بھی کتنا نیا ہوں

— شارق کیفی