6 اشعار

دشمنی کا لطف

dushmani ka lutf

کسی جھگڑے سے بس اتنے ذرا سے فاصلہ پراگر اب بھی ہماری دوستی قائم ہے

تو آؤمبارک باد دیں اک دوسرے کو

مگر اک بات سمجھا دوں میں تم کواگر ہم میں کبھی جھگڑا ہوا بھی

تو میں اس دشمنی کا لطف تو لینے نہیں دوں گا تمہیں ہرگزوہ جس کی چاہ ہر جھگڑے کی ذمے دار ہوتی ہے

مری نظروں میں جھگڑے کا تصور کچھ الگ ہےوہ ہے بس دوستی کا ختم ہو جانا

میں رشتے کو کبھی بھی دشمنی کی شکل میںجاری نہیں رکھتا

— شارق کیفی