13 اشعار

جنت سے دور

jannat se dur

گواہی حشر کے دنتمام اعضا کے ساتھ

ہم انسانوں کی خالی جیب کی بھی مان لی جائےتو ممکن ہے کہ بیڑا پار ہو جائے

رضا اور صبر کی تاکید پروہ صرف اور صرف خالی جیب ہے انسان کی جو

بہت کھل کر خدا سے بات کر سکتی ہے شایدوہی ہے جو فرشتوں کی لکھی سیدھی سپاٹ اعمال کی روداد میں بھی

نئے کچھ رنگ بھر سکتی ہے شایدمگر ٹھہرو

بہت خوش فہم مت ہوسنا یہ ہے خدا کی جیب اوپر تک بھری رہتی ہے ہر دم

اور کبھی خالی نہیں ہوتیاسے تو دونوں ہاتھوں سے لٹانا بانٹنا آتا ہے بس

ایسی روایت ہےیہی تو پینچ ہے

وہ خود جس تجربے سے دور ہےاس کو نظر میں رکھ کے کوئی فیصلہ کرنا

اسے منظور ہوگا کیا؟ابھی کچھ دیر پہلے لگ رہا تھا

اب ہمیں ایسا نہیں لگتاکہ خالی جیب اور اس کے دلائل کا کوئی اس پر اثر ہوگا

تو مطلب یہ ہواہم لوگ اب بھی دور ہیں اتنا ہی جنت سے

کہ جتنا یہ خیال آنے سے پہلے تھے

— شارق کیفی