5 اشعار

فریب آگہی میں جان دے دی

fareb-e-agahi mein jaan de di

فریب آگہی میں جان دے دیاسی اندھی گلی میں جان دے دی

بہت شکوے خدا سے ہو گئے تھےخدا کی دشمنی میں جان دے دی

بدن میرا بہت تکلیف میں تھابدن کی دوستی میں جان دے دی

کسی کی پھونک پر آنکھوں کو کھولادعا کی روشنی میں جان دے دی

محبت میں تو زندہ بچ گئے تھےنہ مرنے کی خوشی میں جان دے دی

— شارق کیفی