10 اشعار

عبادت کے وقت میں حصہ

ibaadat ke waqt mein hissa

عبادت میںخدا کے وقت میں حصے کی خواہش

نہ جانے کیوں سبھی یادوں میں ہوتی ہےکھڑا رہتا ہوں میں بس ہاتھ باندھے اک کنارے سے

مگر وہ قافلہ یادوں کا جیسے ختم ہونے میں نہیں آتاکہاں سجدہ کروں میں؟

بھول جاتا ہوں کہ رکعت کون سی ہےمصیبت ہے

گوارا ہی نہیں ان کو مرا مسجد میں آنامرا جنت میں جانا

ذرا سی دیر کی تو بات تھیدو فرض پڑھنے تھے

اور اس کے بعد میں خالی ہی خالی تھامگر ان حاسدوں کو کون سمجھائے

کہیں یہ آج بھی شایدمجھے کھونے سے ڈرتی ہیں

عبادت سے خدا کییہ جلن محسوس کرتی ہیں

انہیں سمجھائے کوئی

— شارق کیفی