9 اشعار

کتیا

kutiya

خالد جاوید کے ناممگر بلی کو رونا چاہیئے تھا

مجھے ہوشیار کر کے ہی اس رات سونا چاہیئے تھاکہ وہ گھر میں ہے

وہیعنی مری موت

اسے کچھ بھی نہیں کرنا پڑامجھے تو صرف لمحے بھر کی اس شرمندگی نے مار ڈالا

وہ میرے حال پر منہ پھاڑ کر جب ہنس رہی تھیکہ جب وہ سامنے آئی

مری آنکھوں میں خوابوں کی چمک تھیہتھیلی پر دوا کی گولیاں تھیں جن کو بدلا تھا سویرے ڈاکٹر نے

اور میں نہایت مطمئن تھا کل کو لے کریہ منظر یوں نہیں کچھ اور ہونا چاہیئے تھا

اور بہت ممکن ہے ہوتا بھیاگر مجھ کو ذرا آگاہ کر دیتی وہ کتیا

وہ مری بلی

— شارق کیفی