6 اشعار

عشق پہلی مری برائی تھی

ishq pahli meri burai thi

عشق پہلی مری برائی تھیجو کہ سب کی نظر میں آئی تھی

اس کی اک اک خوشی پہ مرتا تھاجس سے ہر وقت کی لڑائی تھی

وہی ترکیب آنسوؤں والیآج میں نے بھی آزمائی تھی

یہ بھی کوئی بھلا سوال ہوایاد آئی تو کتنی آئی تھی

مری تنہائی کی ضرورت بھیاس کی نظروں میں بے وفائی تھی

عشق کا ایک مرحلہ تو تھاایک منزل تری جدائی تھی

— شارق کیفی