8 اشعار

اتنا اپنا ہو جاتا ہوں

itna apna ho jata hun

اتنا اپنا ہو جاتا ہوںچادر تکیہ ہو جاتا ہوں

تجھ کو کمانے کے چکر میںتیرا خسارہ ہو جاتا ہوں

بازاروں کی چمک دمک میںاور پرانا ہو جاتا ہوں

جس کی پیٹھ ہو میری جانباس کا سایہ ہو جاتا ہوں

کھونے تک تو ٹھیک ہے لیکنڈھونڈھنے والا ہو جاتا ہوں

سچ کی شکل بدل جاتی ہےاور میں جھوٹا ہو جاتا ہوں

خود ہی تماشہ کرتے کرتےمحو تماشا ہو جاتا ہوں

لگتا یہ ہے مر جاؤں گالیکن اچھا ہو جاتا ہوں

— شارق کیفی