5 اشعار

اتنا ہم گھبرا گئے خود سے

itna hum ghabra gae KHud se

اتنا ہم گھبرا گئے خود سےبھاگے تو ٹکرا گئے خود سے

موت تو سادہ ہی رکھی تھیرونے والے آ گئے خود سے

اپنا ساتھ تو اور کٹھن تھادو دن میں اکتا گئے خود سے

تم دنیا سے یاری رکھناہم تو کام چلا گئے خود سے

اپنے لئے ہم غیر ہی رہتےآپ ہمیں ملوا گئے خود سے

— شارق کیفی