7 اشعار

صدر عالی مقام ہونے سے

jaane kin be-wafaon ka charcha kiya

صدر عالی مقام ہونے سےرہ گئے اپنے کام ہونے سے

ایک پہچان تھی سو وہ بھی گئیبے وفائی کے عام ہونے سے

آ گئی چال میں اکڑ میریجیب میں پورے دام ہونے سے

نکتہ چینوں کے لب سلے ہی رہےآپ کا انتظام ہونے سے

وقت سے پہلے ہو گئے بوڑھےاس قدر احترام ہونے سے

اپنی خدمت لگی مجھے بہتردوسروں کا غلام ہونے سے

رو تو لیتا تھا پہلے قسمت کوکام بگڑا ہے کام ہونے سے

— شارق کیفی