6 اشعار

نہیں ہمت تو ایسا کیجئے گا

ye kah ke aur mera sabr aazmaya gaya

نہیں ہمت تو ایسا کیجئے گاشرافت سے گزارہ کیجئے گا

وگرنہ ہم کبھی راضی نہ ہوں گےہمیں دھوکے سے اچھا کیجئے گا

وہ ذہنوں کا سفر جو رہ گیا تھااسے رستے میں پورا کیجئے گا

مرے ہی واسطے یہ درد کم ہےکہاں دنیا سے حصہ کیجئے گا

چنا ہے آپ کو سو دشمنوں میںجوابی وار اچھا کیجئے گا

بہت مشکل ہنر ہے بے وفائیاسی میں نام پیدا کیجئے گا

— شارق کیفی