5 اشعار

جب نکلے رائے شماری کو

jab nikle rae-shumari ko

جب نکلے رائے شماری کوتو ٹھیس لگی خودداری کو

ہم وہ ناداں ہیں جن سے کبھیخطرہ تھا تری ہشیاری کو

اب کس سے کہیں ان گلیوں میںآئے تھے وقت گزاری کو

کیا سچ کی مجال کہ رد کر دےاک جھوٹ کی دعوے داری کو

یہ سوٹ یہ ٹائی خیر تو ہےکیا سمجھیں اس تیاری کو

— شارق کیفی