5 اشعار

منظر پورا کرنے والا کوئی نہیں

manzar pura karne wala koi nahin

منظر پورا کرنے والا کوئی نہیںبھیڑ ہے لیکن مرنے والا کوئی نہیں

یہ لمحے تیری قربت کے لمحے ہیںان میں آج گزرنے والا کوئی نہیں

اک تاریخ رہی ہے اس خاموشی کیکان بھی جس پر دھرنے والا کوئی نہیں

اندر اندر کانپ رہے ہیں دل میں سبلیکن پہلے ڈرنے والا کوئی نہیں

تم سے جو منسوب ہیں شارقؔ آج تلکویسی آہیں بھرنے والا کوئی نہیں

— شارق کیفی