7 اشعار

جاؤں پھر اس کو منانے کے لئے

jaun phir usko manane ke liye

جاؤں پھر اس کو منانے کے لئےکچھ نئی قسمیں ہیں کھانے کے لئے

کچھ لطیفے سے زیادہ چاہئےبیٹھے بیٹھے مسکرانے کے لئے

بس ذرا سی دھوپ مل جاتی ہمیںاپنے گیلے پر سکھانے کے لئے

یہ جو اب روتے ہیں گھر کی یاد میںمر رہے تھے ساتھ آنے کے لئے

ایک ساتھی ہوش میں رکھا گیاواپسی میں گھر بتانے کے لئے

دشمنوں کو گھر پہ لے کر آ گئےاپنی تیاری دکھانے کے لئے

ہوش تھوڑا سا بچا لیتا ہوں میںواپسی میں لڑکھڑانے کے لئے

— شارق کیفی