7 اشعار

تجھ سے وابستہ شاعری کے بغیر

tujhse wabasta shairi ke baghair

تجھ سے وابستہ شاعری کے بغیرکچھ نہیں میں تری کمی کے بغیر

ہے بڑا کام با وفا رہنابے وفائی کی تازگی کے بغیر

تم تو پہچاننا ہی بھول گئےلمس کو میرے روشنی کے بغیر

شکریہ آپ کی محبت کامیں بہت خوش ہوں اس خوشی کے بغیر

کیا بتاؤں مجھے وہ کیسا لگاجانی پہچانی بے رخی کے بغیر

ویسے مشکل تو میری عام سی ہےحل نہیں ہوگی خود کشی کے بغیر

میں تجھے کیسے جان سکتا تھاتیرے دشمن سے دوستی کے بغیر

— شارق کیفی