7 اشعار

جسم کی توہین

jism ki tauhin

کوئی دوپٹہ پہیے میں آئے تو موت بھی بن سکتا ہےشرم حیا پرانی تھی اس کی

بس جرم نیا تھاپاک محبت میں اس ساری

چالاکی کا مطلب کیا تھاچھتوں چھتوں آنکھیں لڑنے تک ٹھیک تھا سب کچھ

لیکن سونے گھر میں ملناجسم کو آگے رکھ کر خود پیچھے چھپ جانا

پھر کہنا بس اب رک جاؤبس اب جاؤ

کیوں سنتا میںبولو آخر کیوں رکتا میں

جسم کی وہ توہین مری توہین نہ تھی کیا

— شارق کیفی