6 اشعار

کون کہے معصوم ہمارا بچپن تھا

kaun kahe masum hamara bachpan tha

کون کہے معصوم ہمارا بچپن تھاکھیل میں بھی تو آدھا آدھا آنگن تھا

کانچ کی چوڑی لے کر میں جب تک لوٹااس کے ہاتھوں میں سونے کا کنگن تھا

جو بھی ملا سب بانٹ لیا تھا آپس میںایک تھے ہم اور ایک ہی اپنا برتن تھا

عکس نہیں تھا رنگوں کی بوچھاریں تھیںروپ سے اس کے سہما ہوا ہر درپن تھا

رو دھو کر سو جاتا لیکن درد ترااک اک بوند نچوڑنے والا ساون تھا

تجھ سے بچھڑ کر اور تری یاد آئے گیشاید ایسا سوچنا میرا بچپن تھا

— شارق کیفی