6 اشعار

ختم خود پر سفر کیا ہم نے

KHatm KHud par safar kiya humne

ختم خود پر سفر کیا ہم نےاور ترے نام پر کیا ہم نے

یوں تو سارا جہان اپنا تھاپھر بھی اک اپنا گھر کیا ہم نے

پہلے دل میں اسے مقیم کیاپھر اسے دل کا ڈر کیا ہم نے

دشمنی تھی ہماری گلچیں سےوار اک پھول پر کیا ہم نے

سوچتے ہیں تو شرم آتی ہےجو ترے نام پر کیا ہم نے

کچھ ہی پل میں اتر گیا تھا سروررقص کیوں رات بھر کیا ہم نے

— شارق کیفی