6 اشعار

صبح کریں گے ہشیاری سے

subh karenge hushyari se

صبح کریں گے ہشیاری سےروئیں گے سب باری باری سے

اور بھی اس کو پا سکتے تھےتھوڑی اور اداکاری سے

پھر اک گل نے کیا اشارہابھی اٹھے تھے بیماری سے

ہنستا ہوں بے بات بھی لیکنروتا ہوں ذمہ داری سے

کر سکتے ہو کوئی حماقتلیکن پوری تیاری سے

دونوں کو مل گئے بہانےاپنی اپنی لاچاری سے

— شارق کیفی