8 اشعار

ولیمہ ختم ہونے کے بعد

walima KHatm hone ke baad

خدا جانےبلاوے ٹھیک سے بانٹے نہیں لڑکے نے

یا مجھ سےپرانی دشمنی کوئی نکالی ہے گلی والوں نے میرے

نہ آ کرجو کھانا بچ گیا اتنا

بہ ہر صورت مجھے کیا فرق پڑتا ہےوہ جس کو سانس کا آزار ہو

اس کو بھلا زردے سے بریانی سے کیا مطلبکہیں بانٹو اسے میری بلا سے

مگر جو لکڑیاں تندور کی باقی بچی ہیںیہ کہیں پر دھیان سے رکھ دو

اسی جاڑے میں ممکن ہے تمہیں ان کی ضرورت ہونہ جانے کیوں

ہمیشہ سے مجھے لگتا ہے میری موت کے دنرات کو کہرہ بہت ہو گا

— شارق کیفی