8 اشعار

لوٹ آئے ہیں جانے والے

lauT aae hain jaane wale

لوٹ آئے ہیں جانے والےسارے پیٹھ دکھانے والے

اک کھونٹے سے باندھ کے مجھ کوغائب ہیں ٹہلانے والے

جانے خود کس حال میں ہوں گےتیرا کام بنانے والے

وہ زخموں سے چور مسافرشانوں پر ڈھ جانے والے

سکہ سکہ بکھر گئے ہیںسب گلک کھنکانے والے

ایک سفر پر جانے والاباقی ہاتھ ہلانے والے

پھول بھی کچھ ہاتھ آئے لیکنرنگو پر ٹرخانے والے

اوپر والی جیب میں رکھنانسخے پاگل خانے والے

— شارق کیفی