7 اشعار

لوگ جو آگے سے آگے بولتے ہیں

log jo aage se aage bolte hain

لوگ جو آگے سے آگے بولتے ہیںہم انہیں لوگوں کے منہ سے بولتے ہیں

دیکھنا اک روز پکڑے جائیں گے ہمکس قدر کنگن تمھارے بولتے ہیں

لاکھ سچا اور نیا ہو عشق اپناجھوٹ ہم پہلے ہی والے بولتے ہیں

جس طرح وہ بولتا ہی جا رہا ہےیوں تو چپ ہونے سے پہلے بولتے ہیں

واقعی میں یار ہوں جیسے ہمارےیار تو کچھ لوگ ایسے بولتے ہیں

بے سبب ہم بات کرتے ڈر رہے تھےآپ تو بچوں کے جیسے بولتے ہیں

دیکھیے کب تک رہے یہ جوش ہم میںدیکھیے کب تک اکیلے بولتے ہیں

— شارق کیفی