12 اشعار

ماحول بنانے والے جملے

mahaul banane wale jumle

آدھا سگریٹ پی کر پھینک دیا میں نےاس کے حصے کا

جس کے غم میں سنتا ہوںدنیا کو میں نے چھوڑ دیا

اور میں خاموشی سے بیٹھا سوچ رہا ہوںیہ دنیا بھی کون سی دنیا میں جیتی ہے

دنیا چھوڑ دی میں نےاور خود مجھ کو یہ معلوم نہیں ہے

یہ بھی سننے میں آیا ہےجب سے اس کی موت ہوئی ہے

گم صم ہوں میںدور خلا میں جانے کیا تکتا رہتا ہوں

دور خلا میں تکنا کیا اچھا جملہ ہےمجھ کو بھی اچھا لگتا ہے

کہنے والوں کو تو اور زیادہ اچھا لگتا ہوگاجھوٹ ہے سب کچھ

لیکن کیوں تردید کروں میںیہی تو وہ جملے ہیں جو ماحول بنائے رکھتے ہیں کچھ

ورنہ سچی بات تو یہ ہےکوشش کر کے آنکھوں کو نم رکھنا

شیو بڑھائے رکھنایہ بھی ایک طرح کا سکھ ہے

مجھے تو اس کی موت سے بڑھ کراس کے غم کی موت کا دکھ ہے

— شارق کیفی