5 اشعار

سلیقہ شرط ہے بس

saliqa shart hai bas

سلیقہ شرط ہے بساگر اتنا ہنر بھی سیکھ لیں ہم

کہ اک خرگوش کو کیسے اٹھایا جائے کانوں سے پکڑ کرکہ اک بلی کے بچے کو اگر ہم چھیڑنا چاہیں

تو گردن پر وہاں چٹکی بھریںجہاں سے ماں اسے منہ میں دبا کر گھر بدلتی ہے

تو پھر سب کو یہاں تفریح کے ساماں مہیا ہیںتو پھر چھوٹا بڑا کوئی

شکایت کر نہیں سکتاکھلونوں کی

— شارق کیفی