7 اشعار

مجبوری

majburi

میں وہ تیسرا ہوںجو خود کو گنہ گار محسوس کرنے کو مجبور ہوتا ہے

پر واقعے میںہر اک حادثے کی جگہ پر

عجب امتحاں ہےاگر چپ رہوں تو کبوتر کو کھا جائے بلی

اڑا دوںتو بلی مجھے کوستی ہے

کہ میں نے اسے آج فاقہ کرایامری ہار دونوں طرف سے ہے

اور وہ بھی اس جنگ میںجس سے میرا کوئی دور کا بھی تعلق نہیں ہے

بہ ظاہر

— شارق کیفی