9 اشعار

قبرستان کے نل پر

qabristan ke nal par

بلا سبب بڑبڑا رہے ہوجو پھنس گئے ہو

تو کم سے کم اب ثواب ہی ڈھنگ سے کما لوکہا تھا میں نے

کہ نل چلانے میں کوئی ساجھا نہیں کرے گامگر کسی کی سنی ہے تم نے

ارے وہ حالات اور تھےجس میں ہر کوئی

ہر قدم پہ کاندھا بدل رہا تھاپر اب تو تدفین ہو چکی

بھیڑ مطمئن ہےکہ آج بھر کا ثواب اس نے کما لیا ہے

تو کون آگے بڑھے گا بولوسو کون کتنا برا ہے یہ بات بھول کر

صرف نل چلاؤچلائے جاؤ

کہ جب تلک بھیڑ میں ہر اک خاص و عام کےپاؤں دھل نہ جائیں

— شارق کیفی