8 اشعار

نام تمہارا بھول گئے ہم

nam tumhaara bhul gae hum

نام تمہارا بھول گئے ہمدیکھو کیا کیا بھول گئے ہم

مڑ کر ایسے دیکھا اس نےپیچھا کرنا بھول گئے ہم

آہ تخیل کی وہ اڑانیںپیروں چلنا بھول گئے ہم

کس مشکل سے بھیڑ جٹائیاور تماشہ بھول گئے ہم

یوں گزرے ہیں تیری گلی سےجیسے رستہ بھول گئے ہم

ایسے پڑے اک موج کے پیچھےاپنا دریا بھول گئے ہم

بات نکل آئی اک ایسیباتیں کرنا بھول گئے ہم

مشکل سے تو گھر پہچاناگھر میں کمرہ بھول گئے ہم

— شارق کیفی