9 اشعار

رونا دھونا صرف دکھاوا ہوتا ہے

rona-dhona sirf dikhawa hota hai

رونا دھونا صرف دکھاوا ہوتا ہےکون مرے جانے سے تنہا ہوتا ہے

اس کی ٹیس نہیں جاتی ہے ساری عمرپہلا دھوکا پہلا دھوکا ہوتا ہے

نام بھی اس کا یاد نہیں رکھ پاتے ہمگلیوں گلیوں جسے پکارا ہوتا ہے

ساری باتیں یاد ہمیں آ جاتی ہیںلیکن جب وہ اٹھنے والا ہوتا ہے

مر جاتا ہے طنز بھرے اک جملے سےکوئی کوئی تو اتنا زندہ ہوتا ہے

آنسو بھی ہم خرچ وہیں پر کرتے ہیںجہاں کوئی دل رکھنے والا ہوتا ہے

بے مطلب کی بھیڑ لگانے والوں سےجانے والا اور اکیلا ہوتا ہے

گھر میں اسے محسوس کرو یا صحرا میںسناٹا تو بس سناٹا ہوتا ہے

اچھے چہرے اچھے چہرے ہوتے ہیںان میں بھی اک اپنا والا ہوتا ہے

— شارق کیفی