5 اشعار

اداس ہیں سب پتا نہیں گھر میں کیا ہوا ہے

udas hain sab pata nahin ghar mein kya hua hai

اداس ہیں سب پتا نہیں گھر میں کیا ہوا ہےہمارا اتنا خیال کیوں رکھا جا رہا ہے

کچھ اتنا خوش فہم ہو گیا ہوں کہ اپنا چہرہپرائی آنکھوں سے جب بھی دیکھا برا لگا ہے

ابھی تو اچھی لگے گی کچھ دن جدائی کی رتابھی ہمارے لیے یہ سب کچھ نیا نیا ہے

خوشی ہوئی تھی کہ اب میں تنہا نہیں ہوں لیکنیہ شخص تو میرے ساتھ چلتا ہی جا رہا ہے

مجھے تو اس بات کی خوشی ہے کہ اب بھی مجھ میںکسی پہ بھی اعتبار کرنے کا حوصلہ ہے

— شارق کیفی