6 اشعار

رونا ہو آسان ہمارا

rona ho aasan hamara

رونا ہو آسان ہمارااتنا کر نقصان ہمارا

بات نہیں کرنی تو مت کرچہرہ تو پہچان ہمارا

خوش فہمی ہو جائے گی ہم کومت رکھ اتنا دھیان ہمارا

پہلی چوٹ میں جان گئے ہمعشق نہیں میدان ہمارا

موت نے آ کر باندھ لیا تھاپہلے ہی سامان ہمارا

جیت گیا تیرا بھولا پنہار گیا شیطان ہمارا

— شارق کیفی